Monday, 22 March 2021

وہ کیا جواب دے عرض سوال سے پہلے

 وہ کیا جواب دے عرضِ سوال سے پہلے

نہ سمجھے بات جو اظہارِ حال سے پہلے

خوشا وہ دور کہ جب تھا مسرتوں کا ہجوم

رخِ حیات پہ گردِ ملال سے پہلے

کرشمہ سازیٔ حسنِ تصورات نہ پوچھ

وہ آ گئے مِرے دل میں خیال سے پہلے

یہ جانتا ہوں کسی چیز کو زمانے میں

زوال ہو نہیں سکتا کمال سے پہلے

خدا گواہ کہ میں نے نہ دی جگہ دل میں

کسی خیال کو تیرے خیال سے پہلے

کچھ اس طرح سے ہوئی زندگی کی بربادی

کوئی مثال نہیں اس مثال سے پہلے

غزل سے پہلے مناسب ہے سیکھ لو جوہر

شعورِ فن کسی اہلِ کمال سے پہلے


جوہر بجنوری

چندر پرکاش

No comments:

Post a Comment