Monday, 8 March 2021

کف افسوس ترے آبلہ پا ملتے ہوئے

 کفِ افسوس تِرے آبلہ پا مَلتے ہوئے

روئے جاتے ہیں سرِ راہِ وفا چلتے ہوئے

میری آنکھوں کو تِری شکل کے جو رنگ دِکھے

میں نے حیرت سے مِٹا ڈالے ہیں سب ملتے ہوئے

میری امید کے جگنو سے تِرا ماہِ تمام

راکھ ہو جائے گا اک روز یونہی جلتے ہوئے

چشمِ نمناک کی پلکوں پہ رکی شامِ کہن

دیکھ سکتی ہے کہاں خواب نیا پلتے ہوئے

جانے کیوں وقتِ سحر پوجنے والوں سے ظہیر

شام کے وقت نہ دیکھا گیا میں ڈھلتے ہوئے


ظہیر مشتاق

No comments:

Post a Comment