Sunday, 21 March 2021

پھر یک بیک فضاؤں میں اک چیخ سے اٹھی

 پھر یک بیک فضاؤں میں اک چیخ سے اٹھی

پھر دُور تک فلک میں پرندے بکھر گئے

سُورج غروب ہوتے ہی منظر بدل گیا

دیوار سے اُتر کر وہ سائے بکھر گئے

ٹُوٹا ہے آج پھر کوئی ماضی کا آئینہ

حدِ نگاہ تک کئی چہرے بکھر گئے

شاید بہت طویل تھا تعبیر کا سفر

آنکھوں کے آس پاس ہی سپنے بکھر گئے


بھارت بھوشن پنت

No comments:

Post a Comment