Thursday, 18 March 2021

سب سے الگ ہی لے تو ہے میرے جناب کی

 سب سے الگ ہی لَے تو ہے میرے جناب کی

لگتا نہیں وہ تار کسی بھی رباب میں

ہائے، جو اب مزا ہے مِری فیس بک میں 

ملتا نہیں ہے وہ تو کسی بھی کتاب میں

ساقی تو کر کچھ ایسا رہے ہوش نہ مجھے

دیکھوں میں اس کا چہرہ ہی تیری شراب میں

سُوکھے شجر کی ڈال بدن نازنیں کا ہے

کوئی مزا نہیں رہا اُجڑے شباب میں

کوکی تُو کر کچھ ایسا رہے نام یہ زندہ

ہیں وسوسے بڑے دلِ خانہ خراب میں


کوکی گل

No comments:

Post a Comment