Monday, 22 March 2021

یہ دعا ہے کہ تجھے دیدہ بیدار ملے

 یہ دعا ہے کہ تجھے دیدۂ بیدار ملے

دلِ حساس ملے، جرأت اظہار ملے

راستے میں گو تِرے جبر کی دیوار رہے

سر پہ یا دُکھ کی چمکتی ہوئی تلوار رہے

صحنِ زنداں میں رہے تُو یا سرِ دار رہے

حق و انصاف کی لب پر تِرے گفتار رہے

دل تِرا بادۂ اخلاص سے سرشار رہے

تُو سدا حسنِ صداقت کا پرستار رہے

تیری گردن کوئی قوت کبھی خم کر نہ سکے

تُو وہ کر جائے زمانے میں جو ہم کر نہ سکے


خاور رضوی

No comments:

Post a Comment