Tuesday, 9 March 2021

حالات کا مارا ہوں ذرا سوچ کے ملنا

 حالات کا مارا ہوں، ذرا سوچ کے ملنا

میں جیت کے ہارا ہوں ذرا سوچ کے ملنا

ہستی مِری لوگوں کو گوارہ نہیں، لیکن

اک آنکھ کا تارا ہوں ذرا سوچ کے ملنا

افلاس کی آہیں ہی نہ افلاک ہلا دیں

افلاس کا مارا ہوں ذرا سوچ کے ملنا

قرآں نے میرے بارے میں والعصر پکارا

یعنی کے خسارا ہوں، ذرا سوچ کے ملنا


اعطاس احمد

No comments:

Post a Comment