عارفانہ کلام نعتیہ کلام
زندگی میں زندگی کا حق ادا ہو جائے گا
تو اگر اے دل غلام مصطفٰی ہو جائے گا
رحمت للعالمیں سے مانگ کر دیکھو تو بھیک
ساری دنیا سارے عالم کا بھلا ہو جائے گا
ہے یہی مفہوم تعلیمات قرآن و حدیث
جو محمدﷺ کا ہوا اس کا خدا ہو جائے گا
شوق سے نعت نبیؐ لکھتا رہا گر اے خودؔی
حق میں بخشش کا تِری یہ آسرا ہو جائے گا
گیا پرساد خودی
No comments:
Post a Comment