Thursday, 11 March 2021

تجھ سے اتنی روشنی ہونے لگی

 تجھ سے اتنی روشنی ہونے لگی

چاند کو شرمندگی ہونے لگی

ان کو خود پہ اتنا طاری کر لیا

بیٹھے بیٹھے حاضری ہونے لگی

ہر کوئی تیری طرح لگنے لگا

ہر گلی تیری گلی ہونے لگی

ہائے وہ آنکھیں کہ جن میں دیکھ کر

اپنے بارے آگہی ہونے لگی

جسم کا رستہ بھلا لگنے لگا

اور محبت میں کمی ہونے لگی

یہ نگاہِ یار کا اعجاز ہے

چلتے پھرتے شاعری ہونے لگی


اعجاز دانش

No comments:

Post a Comment