Saturday, 13 March 2021

دل کو ہر سرمئی رت میں یہی سمجھاتے ہیں

 دل کو ہر سُرمئی رت میں یہی سمجھاتے ہیں

ایسے موسم کئی آتے ہیں گزر جاتے ہیں

حد سے بڑھ جاتی ہے جب تلخیٔ امروز تو پھر

ہم کسی اور زمانے میں نکل جاتے ہیں

رات بھر نیند میں چلتے ہیں بھٹکتے ہیں خیال

صبح ہوتی ہے تو تھک ہار کے گھر آتے ہیں

کیسے گھبرائے سے پھرتے ہیں مِرے خال غزال

زندگانی کی کڑی دھوپ میں سنولاتے ہیں

پھول سے لوگ جو خوشبو کے سفر پر نکلے

دیکھتے دیکھتے کس طرح سے مرجھاتے ہیں

چھوڑئیے جو بھی ہوا ٹھیک ہوا بیت گیا

آئیے راکھ سے کچھ خواب اٹھا لاتے ہیں


عذرا نقوی

No comments:

Post a Comment