Tuesday, 20 April 2021

غم چھپانے میں دن گزرتا ہے

مسکرانے میں دن گزرتا ہے

غم چھپانے میں دن گزرتا ہے

آپ کا کیا ہے آپ کا اکثر

دل دکھانے میں دن گزرتا ہے

یاد آئے تو ان کے کوچے میں

آنے جانے میں دن گزرتا ہے

آج بھی مے کدے میں ساقی کا

مے پلانے میں دن گزرتا ہے

روٹھ جاتا ہے ہم سے شافی جب

پھر منانے میں دن گزرتا ہے


محسن شافی

محمد محسن رضا

No comments:

Post a Comment