Sunday, 20 June 2021

نظر نہ آئے ہم اہل نظر کے ہوتے ہوئے

 نظر نہ آئے ہم اہلِ نظر کے ہوتے ہوئے

عذابِ خانہ بدوشی ہے گھر کے ہوتے ہوئے

یہ کون مجھ کو کنارے پہ لا کے چھوڑ گیا؟

بھنور سے بچ گیا کیسے بھنور کے ہوتے ہوئے

یہ انتقام ہے، یا احتجاج ہے؟ کیا ہے؟

یہ لوگ دھوپ میں کیوں ہیں شجر کے ہوتے ہوئے

تُو اس زمین پہ دو گز ہمیں جگہ دے دے

اُدھر نہ جائیں گے ہرگز اِدھر کے ہوتے ہوئے

یہ بد نصیبی نہیں ہے تو اور پھر کیا ہے؟

سفر اکیلے کِیا ہمسفر کے ہوتے ہوئے


حسیب سوز

No comments:

Post a Comment