Monday, 1 November 2021

دل کے دروازے پہ دستک کی صدا کوئی نہیں

 دل کے دروازے پہ دستک کی صدا کوئی نہیں

کون سی منزل ہے یہ؟ آواز پا کوئی نہیں

مجلسِ آلام سے کس طرح نکلے زندگی

یہ وہ زِنداں ہے کہ جس کا راستہ کوئی نہیں

کربلا تو آج بھی ملتا ہے ہر ہر گام پر

شہر میں لیکن حسینِؑ با وفا کوئی نہیں

کچھ سمجھ کر ہی کیا ہے میں نے اس کا انتخاب

کیا ہوا اس راہ میں گر نقشِ پا کوئی نہیں

میں جو اٹھا تو اٹھا سارا زمانہ میرے ساتھ

تم جو اٹھے تو اٹھا دل کے سوا کوئی نہیں

اے شب فرقت کہاں بھٹکے گی چل میرے ہی گھر

یہ وہ بستی ہے جہاں روشن دیا کوئی نہیں

آتش احساس میں جلتے رہو شبلیؔ سدا

شاعری سے بڑھ کے دنیا میں سزا کوئی نہیں


علقمہ شبلی

No comments:

Post a Comment