Wednesday, 24 November 2021

سنو اے ہمنفس سنو ہمارا بین بھی سنو

 سنو اے ہمنفس سنو 

ہمارا بین بھی سنو 

کہ چشمِ تر میں یوں 

تمہارے ہجر کو سہارنا سہل نہ تھا 

جب ان رگوں کے درمیان سانس اٹک رہی تھی

اور خون جم چکا تھا

تب ہمارے دل سے خوف نکالنے کے واسطے

اس کا اسم پکارنا سہل نہ تھا

وہی کہ جب نزع ہمارے سر پہ تھی

وہ بوند بوند زندگی سے لڑ رہی تھی

اس کٹھور وقت میں سبھی کو چھوڑ چھاڑ کر

تمہاری اک پکار پر

ہم آسماں کی وسعتوں کو جاتے واپس آ گئے

مگر وہ تم، آپ وہ تم

بہت ہی سرد مہر تھے


سارہ تعبیر

No comments:

Post a Comment