Tuesday, 2 November 2021

اک ادھوری سی شام باقی ہے

 اک ادھوری سی شام باقی ہے

لمحوں سے انتقام باقی ہے

سارے دشمن کو لکھ لیا اس نے

صرف میرا ہی نام باقی ہے

جھومتے پھر رہے ہیں بس وہ ہی

جن کے ہاتھوں میں جام باقی ہے

کوئی صورت نہیں مگر اس کا

کورے کاغذ پہ نام باقی ہے

تم کہو گے تو وقت لے لوں ذرا

صبح باقی ہے شام باقی ہے


وسیم اکرم جوئیہ

No comments:

Post a Comment