Saturday, 27 November 2021

کوئی ترکیب کارگر نہ ہوئی

 کوئی ترکیب کارگر نہ ہوئی

عمر ہنستے ہوئے گزر نہ ہوئی

وصلِ خورشید کو لگا گِرہن

پھر شبِ ہجر کی سحر نہ ہوئی

صرف ٹوٹی روانی دھڑکن کی

کُل اذیت بھی دار پر نہ ہوئی

واقفِ حال شہر سارا ہے

اک ستمگر تجھے خبر نہ ہوئی

رنج جھیلے ہزار غم بھی ملے

زندگی پھر بھی مختصر نہ ہوئی

کچھ مقدر نے پھیر لی آنکھیں

کچھ دعا میری با اثر نہ ہوئی

لاکھ میں نے جتن کیے ہیں سحر

پر اداسی اِدھر اُدھر نہ ہوئی


سحر نورین

No comments:

Post a Comment