Saturday, 27 November 2021

جس رستے پر ہم کو چلنا ہوتا ہے

 جس رستے پر ہم کو چلنا ہوتا ہے

وہ رستہ تو ٹیڑھا میڑھا ہوتا ہے

شانِ نبیؐ تو دیکھ اسی سے ملتے ہیں

جس نے ان پر کُوڑا پھینکا ہوتا ہے

روزانہ سب شوق سے دیکھا کرتے ہیں

روزانہ دنیا میں تماشا ہوتا ہے

پھر بھی وہ دھوکہ ہی دیتا ہے ہم کو

جبکہ اس کو جانچا پرکھا ہوتا ہے


نور عین ساحر

No comments:

Post a Comment