Friday, 26 November 2021

کسی کی محبت میں مسمار ہونا

 کسی کی محبت میں مسمار ہونا

بڑا پُر خطر ہے یہاں پیار ہونا

کہیں دھڑکنیں بند کر دے نہ میری

کہیں جاں نہ لے لے جگر تار ہونا

سزا پائی ہے بے گناہی کی میں نے

سو واجب ہے اب تو گنہگار ہونا

سمجھ جاؤ گے عشق کیوں لا دوا ہے

کسی کے کبھی تم بھی بیمار ہونا

کہ جب سے تمہاری طلب مار ڈالی

کھٹکتا ہے تب سے طلبگار ہونا


کاظم علی

No comments:

Post a Comment