Sunday, 16 January 2022

موت کی پر سکوت بستی کو

 موت کی پُر سکوت بستی کو

دے کے اک زندگی کا نذرانہ

لوگ اپنے گھروں کو لوٹے ہیں

سب کے چہرے ہیں فرطِ غم سے نڈھال

سب کی آنکھیں چھلک گئی ہیں آج

پھر بھی سرحد میں شہر کی آ کر

ہنستے بچوں کو کھیلتا پا کر

دیکھ کر زندگی کے ہنگامے

ایسا محسوس کر رہے ہیں سب

جیسے افسردگی کے صحرا سے

کوئی آواز دے کے کہتا ہو

موت کے انتظار میں جینا

موت سے بھی بڑی اذیت ہے

زندگی لاکھ عارضی ہو مگر

زندگی جاگتی حقیقت ہے


آفتاب شمسی

No comments:

Post a Comment