Wednesday, 12 January 2022

میں تنگ دستیٔ مہلت سے اتنا چاہتا ہوں

 میں تنگ دستیٔ مہلت سے اتنا چاہتا ہوں

خود اپنے آپ سے ایک بار ملنا چاہتا ہوں

سوا بھرم کہیں کچھ بھی نہیں ہے تو پھر بھی

میں تھوڑی دور تِرے ساتھ چلنا چاہتا ہوں

میں خود پہ قہر بھی ڈھاؤں حفاظتیں بھی کروں

میں اس خدائی صفت کو برتنا چاہتا ہوں

میں چاہتا ہوں سہاروں کے ساتھ ساتھ رہوں

میں لڑکھڑائے بنا ہی سنبھلنا چاہتا ہوں

سوال پھر سے ہے کردار کو بدلنے کا

میں اب کی بار بھی کپڑے بدلنا چاہتا ہوں

ہر ایک شو سے محبت ہے اس لیے مجھ کو

میں نفرتوں کے تصور سے بچنا چاہتا ہوں


ناظم نقوی

No comments:

Post a Comment