Monday, 14 February 2022

کیسا مانوس ہے ہر بات بتا دیتا ہے

 کیسا مانوس ہے ہر بات بتا دیتا ہے

کیا ولی ہوتا ہے دل سب جو سجھا دیتا ہے

میں طلب میں رہوں کیوں اس کی سرِ عرشِ علیٰ

دل کی دھڑکن سے جب آواز سنا دیتا ہے

عکس سے عالمِ ہُو کے میں بھلا کیوں جھانکوں

سب حجاباتِ دروں جب وہ ہٹا دیتا ہے

میں کلیمی کی تڑپ سے کہیں بسمل ہوں ابھی

راز سرگوشی میں ازلی جو بتا دیتا ہے

یہ دریچے نہیں مبہم، جو کھلے تجھ پہ رباب

عشق آتش راہِ مسدود جلا دیتا ہے


طاہرہ رباب

No comments:

Post a Comment