Monday, 7 February 2022

چپ چاپ سر شہر وفا سوچ رہے ہو

 چپ چاپ سرِ شہر وفا سوچ رہے ہو

لگتا ہے کوئی اپنی خطا سوچ رہے ہو

وہ کون ہے گزرا تھا جو اس راہگزر سے

کس کے ہیں نقوشِ کفِ پا سوچ رہے ہو

تم سوچتے رہتے ہو کہ کیا دیکھ رہا ہوں

میں دیکھتا رہتا ہوں کہ کیا سوچ رہے ہو

خود اپنے گلستاں کے پھولوں کو مسل کر

ناراض ہے کیوں موج صبا سوچ رہے ہو

اک وہ ہیں جو تکمیل سفر کر بھی چکے ہیں

اک تم ہو ابھی نام خدا سوچ رہے ہو

یک رنگئ افکار کے اس دور میں یاور

حیران ہوں تم سب سے جدا سوچ رہے ہو

یاور عظیم

No comments:

Post a Comment