Monday, 14 February 2022

دنیا کے طرز تکلم میں جو وحشت پائی

 دنیا کے طرزِ تکلم میں جو وحشت پائی

دنیا ہی چھوڑ دی اور فرطِ مسرت پائی

محفلِ ناز میں الفت کی ضرورت پائی

راحتِ جاں نہ تھی منہ دیکھے کی الفت پائی

خوش نصیبی ہے مری جان سلامت پائی

زندگی پائی جو الفت میں غنیمت پائی

چین تھا دل کو مِرے دوستوں کی محفل میں

دوست جو روٹھ گئے تو شبِ فرقت پائی

دربدر پھرتے رہے دنیا کی چاہت میں ہم

دنیا بھی کھو دی نہ فوق البشریت پائی

گِھر گیا دین و محبت کی خلِش میں عاکف

نہ کوئی دین ملا اور نہ محبت پائی


ارسلان احمد عاکف

No comments:

Post a Comment