Friday, 11 February 2022

نشیلی سرد راتوں میں صنم جب پاس ہوتا ہے

 نشیلی سرد راتوں میں صنم جب پاس ہوتا ہے

گزرتے وقت کا پھر کب کسے احساس ہوتا ہے

تِری بانہوں کے حلقے میں مجھے کب ہوش رہتا ہے

محبت کا حسین جذبہ بہت حساس ہوتا ہے

مِری بانہیں ترستی ہیں ملن کی اس گھڑی کو جب

تو پھر تیرے نہ ہونے کا بہت اِحساس ہوتا ہے

میں جب سوچوں میں گم ہو کر چلا جاتا ہوں ماضی میں

مقابل پھر نگاہوں کے مقامِ خاص ہوتا ہے

یہ کیسا موڑ آ یا ہے جہاں اس نے کہا مجھ کو

مجھے تیری محبت سے بھرا دکھ راس ہوتا ہے

ابھی تیرے پیالے میں یہ اک دو گھونٹ باقی ہیں

ٹھہر جا، ہم پلاتے تجھے کیوں یاس ہوتا ہے

وفا کے ہر محلے میں وفاداروں کے ڈیرے میں

وفاؤں پر جو دے پہرہ وفا کا داس ہوتا ہے

ہے اپنی کٹ رہی کیسے کبھی جانو تو بتلائیں

مگر میں کیا کہوں تجھ کو کہاں احساس ہوتا ہے


عجیب ساجد

No comments:

Post a Comment