Wednesday, 6 April 2022

بجلیوں کا کرم ہوا کہ نہیں

 بجلیوں کا کرم ہوا کہ نہیں

پھر کوئی آشیاں جلا کے نہیں

جا رہا تھا جو اپنی دُھن میں مگن

میری آرزو پہ روکا کہ نہیں

اس کے آنے سے آج محفل میں

شور محشر سا اک بپا کہ نہیں

صحن گلشن میں آج کانٹوں سے

دیکھو دامن کوئی بچا کہ نہیں

آؤ دیکھیں دِیے جلا کر ہم

پھر سے چلتی ہے یہ ہوا کہ نہیں

کہہ رہی ہے یہ منتظر آنکھیں

کوئی جلوہ نما ہوا کہ نہیں

سامنے رہے کہ بھی نگاہوں کے

سب کی نظروں سے ہے چُھپا کہ ہیں

ساری دنیا تو مل گئی، لیکن

کوئی مجھ سا تمہیں ملا کہ نہیں

کیا کہو گے اگر کوئی پوچھے

کچھ وفا کا صلہ ملا کہ نہیں

اے اسد! صرف اک اشارے پر

ٹکڑے ٹکڑے قمر ہوا کہ نہیں


اسد ہاشمی

No comments:

Post a Comment