Friday, 9 September 2022

تیری نگاہ ناز بڑی کارگر گئی

 تیری نگاہ ناز بڑی کارگر گئی

میرے مذاق دید کو بیکار کر گئی

ہو گا ضرور پاسِ وفا ان کو ایک دن

بس اس خیال میں ہی جوانی گزر گئی

اپنے شکستہ حال کا ممکن نہ تھا علاج

تم نے نظر ملائی تو دنیا سنور گئی

یوں کٹ گئی خیال میں ان کے شبِ فراق

یہ بھی خبر بنیں کدھر آئی، کدھر گئی

دیکھے تو کوئی جذب محبت کا یہ اثر

ہر پھر کے میرے دل پہ ہی ان کی نظر گئی

معمور ہے نگاہ میں اب ساری کائنات

تنویر کس کے حسن کی ہر سُو نکھر گئی

دو گام بھی چلے نہیں تم راہِ عشق میں

سختیٔ راہ تم کو تو بیزار کر گئی

انجم! کسی کی چشم کرم کا یہ فیض ہے

طوفان میں بھی گھر کے جو کشتی ابھر گئی


انجم عباسی

No comments:

Post a Comment