Sunday, 11 September 2022

میری تنہائی کا چرچا ہونا

 میری تنہائی کا چرچا ہونا

شامِ خوشرنگ کا پیلا ہونا

تم جو لاکھوں میں گھِرے بیٹھے ہو

اس کا مطلب تو ہے تنہا ہونا

دلِ کم بخت کو آتا ہی نہیں

کبھی اِس کا، کبھی اُس کا ہونا

خود سے نفرت نہ تمہیں‌ ہو جائے

مجھ سے اتنے نہ شناسا ہونا

حسن تصویر کیا کرتے تھے

آنکھ میں‌ ہجر سراپا ہونا


آغا نثار

No comments:

Post a Comment