Sunday, 2 October 2022

کارگر پس پردہ یوں تھی انگلیاں اس کی

 کارگر پسِ پردہ یوں تھی اُنگلیاں اُس کی

آدمی جو لگتے تھے وہ تھے پُتلیاں اس کی

آہنی ہتھیلی پر مخملیں تھا دستانہ

اک نظر سے اوجھل تھی، اک ادا عیاں اس کی

دُھوپ کی تمازت سے سُوکھتا گیا دریا

ریت پر مریں آخر ساری مچھلیاں اس کی

جبر کے دوآبے میں شہ سوار تیموری

جل جلا کے راکھ ہوئیں کتنی بستیاں اس کی

سیالکوٹ سے ٭پورن جب چلا کٹا کے ہاتھ

اعتزاز! عام ہوئیں تب تجلیاں اس کی


اعتزاز احسن 

٭پورن بھگت

No comments:

Post a Comment