Monday, 19 June 2023

کہا تھا ایک زیرک نے

 ”مرنا ضروری ہے“


کہا تھا ایک زیرک نے

سکوں گر چاہتے ہو تم

تو ہو گا تم کو پھر مرنا

کہ اب تو اس جہاں میں یہ

گراں مایہ جو دولت ہے

سبھی کو کب میسر ہے

ہے حق اس پہ تو ان کا جو

وزارت کے صدارت کا

بلند مسند پہ بیٹھے ہیں

سو تم بس دیکھ کر ان کو

سکوں کے نام سے واقف

ہی ہو جاؤ تو کافی ہے


ندیم دائم

No comments:

Post a Comment