Monday, 18 December 2023

خدا کے بعد ہے جن کا مقام آپ ہیں وہ

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


جو دو جہاں کے لیے ہیں امام آپؐ ہیں وہ

خدا کے بعد ہے جن کا مقام آپؐ ہیں وہ

نبوتوں کی لڑی کا سبھی سے ہوتے ہوئے

ہوا ہے سلسلہ جن پر تمام آپؐ ہیں وہ

بیان کر کے خُدائے کریم کی عظمت

پڑھوں میں جن پہ درودؐ و سلام آپؐ ہیں وہ

جلا کے شمع ہدایت کی سارے عالم یں

خدا نے جس کا کیا دین عام آپؐ ہیں وہ

مقامِ سدریٰ پہ شرجیل آسمانوں پر

بُلا کے جن سے کرے رب کلام آپؐ ہیں وہ


شرجیل اعزاز شرجی

No comments:

Post a Comment