Tuesday, 16 July 2024

ہم سب اے کاش جہنم میں ہی جاتے مولا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ہم سب اے کاش جہنم میں ہی جاتے مولا

پر نہ یہ داغِ جگر آپ اُٹھاتے مولا

امن عصیاں سے نہ ہم حشر میں پاتے مولا

آپ غربت میں مگر سر نہ کٹاتے مولا

ہجرِ صغراؑ کا نہ داغِ علی اکبرؑ سہتے

چین سے گھر میں صدا قبلۂ عالم رہتے

حیف اس وقت ہوئے کیوں نہ ہم اے شاہِ کریم

جوشِ دل اب یہی کہتا ہے خدا اس کا علیم

نہ خلش اس میں رضا کی ہے نہ آمیزش بیم

نہ پئے دوری دوزخ نہ پئے فوزِ عظیم

جب تو قاصر رہے ، پر آج نہِں قاصر ہیں

آپ کے دشمنوں سے لڑنے کو ہم حاضر ہیں


مرزا اوج لکھنوی

مرزا محمد جعفر اوج

No comments:

Post a Comment