Friday, 6 September 2024

کج کلاہوں کو زمیں بوس کیا ہے ہم نے

 شہداء و غازیانِ پاکستان کو خراجِ تحسین


کج کلاہوں کو زمیں بوس کیا ہے ہم نے

شہریاروں سے سدا باج لیا ہے ہم نے

ظلم کو موت کا پیغام دیا ہے ہم نے

جب کبھی اُٹھے ہیں ہم جذبۂ بیدار کے ساتھ

آج کا کھیل رہے برش تلوار کے ساتھ


ہم نے اغیار کے شمشیر و سناں دیکھے ہیں

ہم نے طاغوت کے انبوہ رواں دیکھے ہیں

ہم نے باطل سے سبھی لشکر یاں دیکھے ہیں

جنگ کی بات شہادت کے طلبگار کے ساتھ

آج کا کھیل رہے برش تلوار کے ساتھ


ظہیر کاشمیری

No comments:

Post a Comment