شہداء و غازیانِ پاکستان کو خراجِ تحسین
تمہارے عزم پر ہزارہا سلام غازیو
پیامِ سیدالبشرﷺ کے دہر میں امین ہو
وقار قوم، ناز ملک، افتخار دین ہو
ابوعبیدہؓ، خالدؓ و عمرؓ کے جانشین ہو
علم بدست، حق پرست، نیک نام غازیو
تمہارے عزم پر ہزارہا سلام غازیو
خدائے ذوالجلال کا کرم تمہارے ساتھ ہے
نبیﷺ کی چشم لطف دم بدم تمہارے ساتھ ہے
عرب تمہارے ساتھ ہے، عجم تمہارے ساتھ ہے
تمہارے ہاتھ میں ہے وقت کی زمام غازیو
تمہارے عزم پر ہزارہا سلام غازیو
حفیظ تائب
No comments:
Post a Comment