شہداء و غازیانِ پاکستان کو خراجِ تحسین
لگا کے نعرہ علیؑ کا دم دم
بڑھیں جو فوجیں ہماری باہم
کُچل کے رکھ دیں گی زورِ دُشمن
مہک اُٹھے گا یہ سارا گُلشن
ستم شعاروں کی سب پناہیں
بنیں گی اپنی ہی رزم گاہیں
جبیں سحر کی جو ہو گی روشن
مہک اُٹھے گا یہ سارا گُلشن
یہ خونِ ناحق جو بہہ رہا ہے
پُکار کر ہم سے کہہ رہا ہے
نثار کر دو! وطن پہ تن من
مہک اُٹھے گا یہ سارا گُلشن
بڑھو! کہ کشمیر جل رہا ہے
سُنو! کہ یہ وقت کی صدا ہے
بہار آئے گی گُل بہ دامن
مہک اُٹھے گا یہ سارا گُلشن
ناصر زیدی
No comments:
Post a Comment