Friday, 6 September 2024

خوش بیاں شاعرو خوش نوا مطربو

 شہداء و غازیانِ پاکستان کو خراجِ تحسین


خوش بیاں شاعرو خوش نوا مطربو

تم بھی شامل ہماری دعا میں رہو

حق و انصاف کی ہر لڑائی میں ہم

بحر و بر اور فضا کے سپاہی بہم

ملت پاک کی سرزمیں کے لیے

دینِ فطرت کی فتح مبیں کے لیے

جان دیتے رہیں سر کٹاتے رہیں

ہم شہادت کے انعام پاتے رہیں

اور تم شاعرو، مطربو، دوستو

کارنامے ہمارے سناتے رہو

گیت لکھتے رہو، گیت گاتے رہو


رحمٰن کیانی

No comments:

Post a Comment