Tuesday 3 September 2024

حضور آپ سے نسبت ہے نسبت ربی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


حضورؐ آپ سے نسبت ہے نسبتِ ربّی

حضورؐ آپ کی مِدحت ہے مِدحتِ ربّی

حضورﷺ آپ کا اسوہ ہے اسوۂ کامل

حضورؐ آپ کی حکمت ہے حکمتِ ربّی

درودِ پاک وسیلہ ہے قُربِ احمدﷺ کا

ہے علم آپ سے قُربت ہے قُربتِ ربّی

حسینؑ و مِنّی کہا اس لیے پیمبرؐ نے

کہ انؐ کی آلؑ کی بیعت ہے بیعتِ ربّی

خدا ولی ہے محمدﷺ ولی علیؑ بھی ولی

کلامِ پاک میں آیت ہے، آیتِ ربّی

بلالؓ و بوزرؓ و سلمانؓ آپ کے شیدا

وہ جانتے ہیں یہ اُلفت ہے اُلفتِ ربّی


رخشندہ بتول

No comments:

Post a Comment