عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
رب کے نزدیک وہ معتبر ہو گیا
عاشق مصطفیٰﷺ جو بشر ہو گیا
وہ گلی خوب خوشبو لٹانے لگی
جس گلی سے نبیﷺ کا گزر ہو گیا
پا گیا وہ بلندی خدا کے حضور
عشق احمدؐ میں خم جس کا سر ہو گیا
کـربلا میں رضائے خدا کے لیے
دیں پہ قرباں علیؑ کا پسر ہو گیا
چشمِ رحمت ہوئی جس پہ سرکارؐ کی
اس کا طیبہ کی جانب سفر ہو گیا
مصطفیٰﷺ کا ملا جب اشارہ اسے
پل میں شق آسماں پر قمر ہو گیا
اے نظامی ہے حقدار جنت وہی
جو غلام شہﷺ بحر و بر ہو گیا
امیر حمزہ نظامی
No comments:
Post a Comment