عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
نعت لکھنے کو جوں ہی میں نے اٹھایا کاغذ
نغمۂ صل علیٰﷺ جھوم کے گایا کاغذ
بارش نور میں ہے خوب نہایا کاغذ
نام لکھتے ہی تِرا وجد میں آیا کاغذ
مدحت سرور کونینؐ لکھی ہے جس پر
سارے عالم میں ہے بیشک وہی اچھا کاغذ
ہو گیا ہے وہی میزان کا پلہ بھاری
جس طرف کلمۂ طیب کا چڑھایا کاغذ
کھل اٹھی چہرے کی رنگت بھی بروز محشر
جب نبیﷺ نے مِری بخشش کا دلایا کاغذ
نام لکھتے ہی شہ دینﷺ کا اس پہ طاہر
بہر تعظیم فرشتوں نے بھی چوما کاغذ
طاہر حسین
No comments:
Post a Comment