Sunday, 6 October 2024

انہی کی یہ دعا سے ہو رہی ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


انہی کی یہ دعا سے ہو رہی ہے

ہوا آنکھوں میں ٹھنڈک بو رہی ہے

محمدؐ مصطفیٰﷺ کے ہی کرم سے

مِری نیکی بدل کو دھو رہی ہے

یہ کیا کم ہے مِرے ظلمت کدے میں

مدینے کی ضیا آ تو رہی ہے

انہیں کا ذکر رہتا ہے زباں پر

مِری خصلت بلا سے جو رہی ہے

نظر آ جائیں شاید خواب میں وہ

یہ حسرت آنکھ لے کر سو رہی ہے

عقیدے میں کہاں کچھ فرق آیا

انہی کی رسم دنیا ڈھو رہی ہے

مدینے میں وہی جاتا ہے اشہر

محبت آپ سے جن کو رہی ہے


سرفراز اشہر

No comments:

Post a Comment