رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
ادھوری بات
محبت کا سمندر تھا
وہ میرے دل کے اندر تھا
بہت پہلے کا قصہ تھا
وہ میرے دل کا حصہ تھا
مگر اب کیا ہوا جاناں
وہ الفت ہے نہ وہ چاہت
نہ ہی وہ ذات ہے باقی
مجھے ایسا کیوں لگتا ہے
ادھورا سا وہ قصہ تھا
ادھوری بات ہے عاشی
عائشہ غفار عاشی
No comments:
Post a Comment