Tuesday, 15 October 2024

اشکوں کے دیے یاد جلا دیتی ہے

 اشکوں کے دِیے یاد جلا دیتی ہے

رات آتی ہے اور آس بُجھا دیتی ہے

خوشیوں کے خداوند! مِری تر آنکھیں

تقدیر مجھ دُکھ کا گِلا دیتی ہے

جب تُو تھا مِرے پاس، مِرے پہلو میں

اس شب کو جُدائی بھی دُعا دیتی ہے

اتنا بھی بہت ہے کہ ہوا آنگن تک

اس جسم کی مہکار تو لا دیتی ہے

رستے تجھے پانے کی خبر دیتے تھے

منزل تجھے کھونے کا پتا دیتی ہے

ان شوخ حسیں آنکھوں کی چاہت گوہر

شاید مجھے جینے کی سزا دیتی ہے


سعید گوہر

No comments:

Post a Comment