Thursday, 3 October 2024

یہی عقیدہ اسیر رسول پاک کا ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


یہی عقیدہ اسیرِ رسولِ پاکﷺ کا ہے

عظیم دہر میں رُتبہ رسول پاکﷺ کا ہے

مٹا نہ پائیں گے دُشمن ہمیں زمانے سے

قدم قدم پہ سہارا رسول پاکﷺ کا ہے

ادب سے بُلبل سدرہ نے بھی شبِ اسریٰ

لیا ہے بوسہ وہ تلوہ رسول پاکﷺ کا ہے

ہر ایک سمت جو جلوہ دکھائی دیتا ہے

قسم خدا کی یہ صدقہ رسول پاکﷺ کا ہے

بنا ہے سرور عالمﷺ کے صدقے ہر عالم

تمام دہر میں چرچا رسول پاکﷺ کا ہے

جہنمی ہے وہ ان سے کرے بغاوت جو

وہ جنتی ہے جو شیدا رسول پاکﷺ کا ہے

ادا جو کرتا ہوں حسّانؓ کی میں سنت ، یہ

خدا کا فضل ہے صدقہ رسول پاکﷺ کا ہے

کٹایا سجدے کی حالت میں جس نے سر اپنا

علیؑ کا بیٹا نواسہ رسول پاکﷺ کا ہے

یہ بات حق ہے نظامی کہ روضۂ اقدس

جہاں میں سب سے نرالا رسول پاکﷺ کا ہے


امیر حمزہ نظامی

No comments:

Post a Comment