Tuesday, 15 October 2024

سر میرا نہیں ہرگز دستار کا دیوانہ

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


سر میرا نہیں ہرگز دستار کا دیوانہ

کیونکہ یہ ہے آقاﷺ کی پیزار کا دیوانہ

کشکول نگہ بھر دے دیدار کی دولت سے

آمین کہے، ہے جو دیدار کا دیوانہ

درباری نہیں اس کو سردار کہا جا

جو ہے مِرے آقاﷺ کے دربار کا دیوانہ

جو شخص ہے دنیا میں بازار کا شیدائی

بن جائے مدینے کے بازار کا دیوانہ

ہم دونوں میں اے ناصح ہے فرق تو بس اتنا

تُو خُلد کا شیدائی، میں یار کا دیوانہ

اے ہوش و خرد والو! اللہ تمہیں رکھے

دیوانہ کہو لیکن سرکارﷺ کا دیوانہ

کچھ عاشق جنّت ہیں کچھ عاشق گلشن ہیں

جاوید مدینے کے ہے خار کا دیوانہ


جاوید صدیقی گونڈوی

No comments:

Post a Comment