ممتاز عرب شاعرہ کے عربی کلام کا اردو ترجمہ
میں اور کچھ نہیں مانگتی ہوں
سوائے اس کے کہ اپنے وطن میں مروں
اس کی مٹی میں گُھل جاؤں
اس کی گھاس کی کھاد بنوں
ایک پھُول کو زندگی بخشوں
جسے میرے وطن کا بچہ توڑے گا
شاعری؛ فدویٰ طوقان
اردو ترجمہ؛ منیرالدین احمد (محمد یحییٰ)
No comments:
Post a Comment