Monday, 14 October 2024

کتنا حسین ہے شہ کون و مکاں کا رخ

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


کتنا حسین ہے شہ کون و مکاں کا رخ

تکتے ہیں مہر و ماہ شہ دو جہاں کا رخ

سلطان کائنات سے خیرات کے لیے

سُوئے مدینہ ہونے لگا ناتواں کا رخ

پڑھتے رہو درود ہمیشہ رسولﷺ پر

تیری طرف نہ آئے گا باد خزاں کا رخ

دل میں مچل رہی ہے یہی آرزو سدا

دیکھوں میں ایک بار حبیبؐ جہاں کا رخ

دنیا کے ظالموں سے شہ دیںﷺ بچائیے

تبدیل کر رہے ہیں یہ امن و اماں کا رخ

طاہر بروز حشر شفاعت کے واسطے

واللہ سب کریں گے شہ بیکساں کا رخ


طاہر حسین

No comments:

Post a Comment