Sunday, 6 October 2024

لب پہ ہر وقت یہ گلہ کیا ہے

 لب پہ ہر وقت یہ گِلہ کیا ہے

ایسے جینے میں پھر مزا کیا ہے

سب محبت میں ہار بیٹھے ہیں

دل کے جذبات میں رکھا کیا ہے

شمعِ اُمید ہیں جلائے ہوئے

ہم نہیں جانتے وفا کیا ہے

جس نے ہم کو دیا ہے زخم دل

پُوچھتے ہیں وہی ہُوا کیا ہے

جانتے ہو جو یاسمیں کی غرض

پھر نہ پُوچھو کہ مُدعا کیا ہے


فیروزہ یاسمین

No comments:

Post a Comment