Saturday, 10 December 2016

شاہ عالم کو سر عام سنا بیٹھا ہوں

شاہِ عالم کو سرِ عام سنا بیٹھا ہوں
میرے مولا تِری چوکھٹ سے لگا بیٹھا ہوں
مجھے معلوم ہیں آدابِ نشست و برخاست
تِرے دربار میں اک عمر اٹھا بیٹھا ہوں
اسی موسم کی تمنا تھی کئی برسوں سے
بادباں کھولنے تھے اور گرا بیٹھا ہوں
بات کیسے میں کروں آنکھ ملا کر اس سے
سامنے جس کے نگاہوں کو جھکا بیٹھا ہوں
واپسی کا کوئی رستہ نہیں ملتا یاسرؔ
کشتیاں اپنی میں پہلے ہی جلا بیٹھا ہوں

خالد اقبال یاسر

No comments:

Post a Comment