Friday, 16 December 2016

مولا مولا لاکھ پکاریں مولا ہاتھ نہ آئے

مولا، مولا، لاکھ پکاریں، مولا ہاتھ نہ آئے
لفظوں سے ہم کھیل رہے ہیں، معانی ہاتھ نہ آئے
جو پانی کے نام کو پانی جانے، نادانی ہے
پانی، پانی، رٹتے رٹتے پیاسا ہی مر جائے
شعلہ، شعلہ، رٹتے رٹتے لب پہ آنچ نہ آئے
ایک چنگاری لب پر رکھ دو لب فوراً جل جائے
اسم پہ قانع ہونے والا اور مسمٰی كھونے والا
كام نہ كرنے والا موركھ بس نام سے جی بہلائے

ذہین شاہ تاجی
محمد طاسین فاروقی

No comments:

Post a Comment