Wednesday, 21 December 2016

اس بار ہوا کن کا اثر اور طرح کا

اس بار ہوا کُن کا اثر اور طرح کا
اس بار ہے امکانِ بشر اور طرح کا
اس بار مدینے ہی میں در آیا تھا کوفہ
اس بار کیا ہم نے سفر اور طرح کا
اس بار نہ اسباب، نہ چادر پہ نظر تھی
اس بار تھا لٹنے کا خطر اور طرح کا
اس بار کوئی عیب کوئی عیب نہیں تھا
اس بار کِیا ہم نے ہنر اور طرح کا
اس بار کوئی خیر کا طالب ہی نہیں تھا
اس بار تھا اندیشۂ شر اور طرح کا
اس بار چلی بادِ سموم اور طرح کی
اس بار کھِلا ہے گلِ تر اور طرح کا
اس بار تو جبریل معانی کو مِلا اِذن
اس جلا لفظ کا پَر اور طرح کا

تسنیم عابدی

No comments:

Post a Comment