Wednesday, 21 December 2016

شکایت کر کے غصہ اور ان کا تیز کرنا ہے

شکایت کر کے غصہ اور ان کا تیز کرنا ہے

ابھی تو گفتگوئے مصلحت آمیز کرنا ہے

یہ دنیا جائے آسائش نہیں ہے، آزمائش ہے

یہاں جو سختیاں تجھ پر پڑیں انگیز کرنا ہے

غزل خوانی کو اس بزم میں آیا نہیں نادرؔ

تجھے یاں وعظ کہنا، پندِ سود آمیز کرنا ہے


نادر کاکوری

نادر کاکوروی 

No comments:

Post a Comment