مجرا
کسی طوائف کے روزنامچے میں
سنہرے حروف میں لکھا جا رہا ہے
ہمارا نام
تنزلی کے اکیسویں تہہ خانے میں
مؤرخوں کی نظر میں اکیسویں صدی کے کوٹھے پر
ہم لطف لے رہے ہیں
بی بی سی اور سی این این کی ہائی ٹیک محفل کا
جہاں سازندے لیے بیٹھے ہیں
ہارمونیم کی جگہ مشین گنیں
طبلوں کی جگہ انسانوں کے کٹے ہوۓ سر
اور ہم
مجرا دیکھ رہے ہیں
نعمان شوق
No comments:
Post a Comment